مہر خبررساں ایجنسی نے سی ایس بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب نے اپنے سامراجی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے ایک بار پھر 4 کھرب اور 60 ارب ڈالر کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ جن میں سے 110 ارب ڈالر کے فوجی آلات اور ہتھیاروں کی خریداری کے معاہدوں پر فوری عمل کیا جائے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے دفاعی معاہدے آئندہ 10 سال تک مکمل ہوں گے، جن کی مجموعی مالیت 3 کھرب 50 ارب ڈالر ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے شاہی محل میں ہونے والے معاہدوں پرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دستخط کیے، جس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے کے بعد مصافحہ بھی کیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ہتھیاروں کی خریداری کے علاوہ دفاعی تعاون سمیت نجی شعبہ جات میں ایک دوسرے سے تعاون بڑھانے جیسے معاملات کا بھی اعلان کیا گیا، جس سے ہزاروں نوکریاں پیدا ہونے کا امکان ہے۔اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سعودی حکومت کی جانب سے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ " عبدالعزیز السعود " سے بھی دیا گیا۔
امریکہ اور سعودی عرب نے اپنے سامراجی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے ایک بار پھر 4 کھرب اور 60 ارب ڈالر کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔
News ID 1872634
آپ کا تبصرہ