مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا میں عالمی ریڈ کراس کمیٹی کے ڈائریکٹر ڈومینک اسٹل ہارٹ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہیضے کی سنگین وبا کا سامنا ہے۔ یمن پر سعودی عرب کے بھیانک اور مجرمانہ جرائم کی وجہ سے ہیضے کی وبا پھیل گئی ہے جس کے نتیجے میں 115 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ ساڑھے آٹھ ہزار سے زائد ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں انتظامیہ کو مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے نمٹنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق یمن کے 14 صوبوں میں ساڑھے آٹھ ہزار سے زائد افراد اس مرض میں مبتلا ہیں جہاں صرف گزشتہ ہفتے کے دوران 10 صوبوں میں تقریباً ڈھائی ہزار افراد اس مرض میں مبتلا ہوئے۔ یہ گزشتہ ایک سال کے دوران دوسرا موقع ہے کہ عرب کے غریب ترین ملک یمن میں ہیضے کی وبا پھوٹی ہے اور جہاں کے غریب عوام پر سعودی عرب کے بھیانک اور وحشیانہ جرائم کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب نے مجرمانہ بمباری میں یمن کے تمام اسپتالوں اور بنیادی ڈھانچوں کو تباہ کردیا ہے، سعودی عرب کی یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اب تک 30 ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں جن میں بچوں اور عوترون کی بڑی تعداد شامل ہے۔
![یمن میں ہیضے کی وبا پھوٹنے سے 115 افراد ہلاک یمن میں ہیضے کی وبا پھوٹنے سے 115 افراد ہلاک](https://media.mehrnews.com/d/2017/03/31/3/2418416.jpg)
یمن پر سعودی عرب کے بھیانک اور مجرمانہ جرائم کی وجہ سے ہیضے کی وبا پھیل گئی ہے جس کے نتیجے میں 115 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
News ID 1872486
آپ کا تبصرہ