12 مئی، 2017، 10:05 PM

امریکہ کا متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر میں 160 میزائل فروخت کرنے کا اعلان

امریکہ کا متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر میں 160 میزائل فروخت کرنے کا اعلان

امریکہ اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دفاعی معاہدہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں امریکہ متحدہ عرب امارات کو دو ارب ڈالر میں 160 میزائل فروخت کرےگا۔

مہر خبرساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دفاعی معاہدہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں امریکہ متحدہ عرب امارات کو دو ارب ڈالر میں 160 میزائل فروخت کرےگا۔ اطلاعات کے مطابق  پینٹاگون کے ترجمان کے مطابق امریکہ متحدہ عرب امارات کو 160 میزائل فروخت کرے گا۔ 160 میزائل دو ارب ڈالر میں فروخت کئے جائیں گے۔ دونوں ممالک کے وفود نے دبئی میں مذاکرات کئےجس کے بعد میں ایک تقریب میں معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ امریکہ خلیج فارس کی عرب ریاستوں کو دھڑا دھڑ پیشرفتہ ہتھیار فروخت کررہا ہے اور ہتھیاروں کی فروخت کے ذریعہ عربوں سے ٹیکس اور تاوان وصول کررہا ہے امریککی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ سعودی عرب کی بادشاہت اور خلیج فارس کی عرب ریاستوں کے بادشاہوں کی حفاظت نہ کرے تو عرب حکمراں بادشاہتی اقتدار کھودیں گے اور بادشاہت ان سے چھن جائے گی اگر انھیں اپنی بادشاہت بچآنا ہے تو انھیں امریکہ کوزیادہ سے زیادہ  تاوان اور ٹیکس ادا کرنا پڑےگا۔

News ID 1872435

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha