15 اپریل، 2017، 8:55 AM

جرمنی اور اٹلی میں باحجاب خواتین کے ساتھ ناروا سلوک

جرمنی اور اٹلی میں باحجاب خواتین کے ساتھ ناروا سلوک

جرمنی میں بس ڈرائیور نے با حجاب خاتون مسافر کو بس میں بٹھانے سے انکار کردیا ، جبکہ اٹلی میں مسلم خاتون کو حجاب کی وجہ سے طیارے میں سوار ہونے سے روک دیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی میں بس ڈرائیور نے با حجاب خاتون مسافر کو بس میں بٹھانے سے انکار کردیا ، جبکہ اٹلی میں مسلم خاتون کو حجاب کی وجہ سے طیارے میں سوار ہونے سے روک دیا گیا ہے۔جرمنی کے صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیامیں بس ڈرائیورنے حجاب پہنے حاملہ خاتون کوبس میں سوارہونےسےروک دیا،جس پرڈرائیورکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بس کمپنی کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے ۔
ادھر اٹلی کے شہر روم میں ایک مسلم خاتون کو طیارے میں سوار ہونے سے روک دیا گیا۔ انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والی مسلم خاتون کا کہنا ہے کہ وہ روم سے لندن واپس آنے کے لیے جب ایئرپورٹ پہنچی تو عملے نےاسے نقاب اتارنے کے لیے کہا۔
انہوں نے انکار کیا جس پر عملے نے انہیں بورڈنگ سےروک دیا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ اسی دوران اس نے عیسائی راہبائوں کو اپنے مخصوص لباس میں سیکورٹی سے گزرتے دیکھا جنہیں کسی نے نہیں روکا۔خاتون کوآخر میں نقاب اتارکرہی جانے کی اجازت ملی۔

News ID 1871807

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha