مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست جھار کھنڈ کی پولیس نے ملک کے مشرقی حصے کے جنگلات میں ایک جھڑپ کے دوران 6 مسلح ماؤ باغیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ہندوستانی فورسز نے ریاست جھار کھنڈ کے ضلع لتیہار میں ماؤ باغیوں کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جس دوران باغیوں نے پولیس پر حملہ کردیا۔پولیس سپریٹنڈنٹ انوپ براتھری کا کہنا تھا کہ اس علاقے میں انتہائی گھنا جنگل ہے اور یہاں شدت پسند گذشتہ 15 سال یا اس سے زیادہ عرصے سے موجود ہیں۔انھوں نے بتایا کہ 'جھڑپ 45 سے 50 منٹ تک جاری رہی، جس کے اختتام پر ہمیں ماؤ جنگجوؤں کی 6 لاشیں ملی ہیں جنھوں نے سیاہ رنگ کی فوجی وردی پہن رکھی تھی۔پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے جنگجوؤں کے پاس سے 6 ہتھیار اور 500 کے قریب گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔ واضح رہے کہ ماؤ باغی گذشتہ کئی دہائیوں سے علیحدہ ریاست کیلئے ہندوستان کے خلاف مسلح جدوجہد میں مصروف ہیں۔
ہندوستانی ریاست جھار کھنڈ کی پولیس نے ملک کے مشرقی حصے کے جنگلات میں ایک جھڑپ کے دوران 6 مسلح ماؤ باغیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
News ID 1868519
آپ کا تبصرہ