مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست آسام میں باغیوں کے حملے میں 3 ہندوستانی فوجی اہلکار ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے ہیں۔ آسام میں کئی سالوں سے علیحدگی پسند باغیوں اور ریاست کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔ سینیئرپولیس آفیسر کے مطابق 2 گاڑیوں پر مشتمل ہندوستانی فوج کا قافلہ ریاست آسام کے ضلع تینسوکیا کے علاقے ڈگبوئی میں موجود تیل ریفائنری کی طرف جا رہا تھا کہ باغی جنگجوؤں نے جھاڑیوں اور درختوں سے گھرےعلاقے میں گھات لگا کر قافلے پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 3 ہندوستانی جوان ہلاک جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے راکٹ لانچرز سمیت اے کے 47 جیسے ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ ہندوستانی فوج کے قافلے پر حملے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کی ہے،مگر پولیس کو شک ہے کہ گھات لگاکر حملے کرنے کی کارروائی میں ریاست کا علیحدگی پسند گروپ یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام (الفا) ملوث ہوسکتا ہے۔
ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست آسام میں باغیوں کے حملے میں 3 ہندوستانی فوجی اہلکار ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1868440
آپ کا تبصرہ