18 نومبر، 2016، 12:49 AM

جنوبی کوریا میں طلبہ کی سہولت کیلئے سڑکیں بند، پروازیں منسوخ

جنوبی کوریا میں طلبہ کی سہولت کیلئے سڑکیں بند، پروازیں منسوخ

جنوبی کوریا میں کالج میں داخلے کے امتحان کے لیے حکام نے طالب علموں کی سہولت کیلئے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی کوریا میں کالج میں داخلے کے امتحان کے لیے حکام نے طالب علموں کی سہولت کیلئے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ جنوبی کوریا میں کالج میں داخلے کے لیے ہونے والے امتحان میں چھ لاکھ سے زائد طالب علم شریک ہیں، طالب علموں کو کسی بھی پریشانی سے بچانے کے لیے سڑکوں پر دیگر ٹریفک روک دیا گیا تاکہ طالب علم وقت پر امتحانی مراکز پہنچ سکیں۔ شور روکنے کے لیے ہیوی ٹریفک بند اور ائیر پورٹ پر پروازوں کی آمد و رفت بھی منسوخ کی گئی، تعمیراتی مقامات پر کام بند کردیا گیا، سیؤل اسٹاک مارکیٹ اور سرکاری دفاتر بھی ایک گھنٹے کی تاخیر سے کھولے گئے۔

News ID 1868385

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha