11 اکتوبر، 2016، 1:40 PM

روس کا ترکی کے ساتھ تجارت بحال کرنے کا اعلان

روس کا ترکی کے ساتھ تجارت بحال کرنے کا اعلان

روس نے ترکی کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور تجارت بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے ترکی کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور تجارت بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔  ترک صدر رجب طیب اردوغان کا کہنا ہے کہ روس انقرہ میں ایٹمی پلانٹ اور ترکی تک گیس پائپ لائن تعمیر کرے گا۔ اطلاعات کے مطابق روسی صدر ولادی میرپوتین ایک روزہ دورے پر ترکی کے دارالحکومت انقرہ پہنچے جہاں انہوں نے ترک ہم منصب سے ملاقات کی اس موقع پر عالمی و علاقائی امورپر تبادلہ خیال کیا گیا دونوں صدور نے خصوصی طور پر شام میں جاری لڑائی اور فضائی حملوں پر گفتگو کی۔ ملاقات کے بعد انقرہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا کہ ترکی اور روس میں دوطرفہ تعلقات وار تجارت بحال کرنے کے ساتھ اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ روس ترکی میں ایٹمی توانائی پلائنٹ تعمیر کرے گا اور پائپ لائن کے ذریعے انقرہ کو گیس فروخت کرےگا۔ واضح رہے گزشتہ سال شامی سرحد پر ترکی کی جانب سے روسی طیارہ مار گرانے کے باعث روس اور ترکی کے درمیان تجارت اور دو طرفہ تعلقات معطل ہوگئے تھے۔

News ID 1867518

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha