مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت اور خطاب کے لئے ونزوئلا پہنچ گئے ہیں۔ ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کا سربراہی ونزوئلا کے جزیرہ میرگریٹا میں منعقد ہوگا جس میں ایرانی صدر ناوابستہ رکن ممالک کی صدارت ونزوئلا کے صدر کے حوالے کریں گے۔ واضح رہے کہ 120 ممالک ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک ہیں۔صدر حسن روحانی آچ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر کو ونزوئلا کے صدر نیکولس سے باہمی دلچسپی کے امور پر بحث اور تبادلہ خیال کریں گے۔ صدر روحانی ونزوئلا کے بعد کیوبا کا دورہ رکیں گے اور اس کے بعد وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے لئے نیویارک روانہ ہوجائیں گے۔
![صدر حسن روحانی ونزوئلا پہنچ گئے صدر حسن روحانی ونزوئلا پہنچ گئے](https://media.mehrnews.com/d/2016/09/16/3/2209945.jpg?ts=1486462047399)
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت اور خطاب کے لئے ونزوئلا پہنچ گئے ہیں۔
News ID 1866963
آپ کا تبصرہ