8 اگست، 2016، 3:11 PM

کوئٹہ کےسول اسپتال میں دھماکوں اور فائرنگ میں ہلاکتوں کی تعداد 63 تک پہنچ گئی

کوئٹہ کےسول اسپتال میں دھماکوں اور فائرنگ میں ہلاکتوں کی تعداد 63 تک پہنچ گئی

پاکستان میں وہابی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے وہابی دہشت گردوں نے پاکستان کو لہو لہان کردیا ہے آج صبح کوئٹہ کےسول اسپتال میں دھماکوں اور فائرنگ میں ہلاکتوں کی تعداد 63 تک پہنچ گئی ہے جبکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائي جاتی ہے وہابیوں نے پاکستان کو پاکستنای عوام کے قبرستان میں بدل دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں وہابی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے وہابی دہشت گردوں نے پاکستان کو لہو لہان کردیا ہے آج صبح کوئٹہ کےسول اسپتال میں دھماکوں اور فائرنگ میں ہلاکتوں کی تعداد 63 تک پہنچ گئی ہے جبکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائي جاتی ہے وہابیوں نے پاکستان کو پاکستنای عوام کے قبرستان میں بدل دیا ہے۔ وہابی بربریت اور دہشت گردی کے پے در پے واقعات سہنے والا کوئٹہ ایک بار پھر وہابی دہشت گردی کا نشانہ بن گیا۔پہلے بلوچستان بارایسوسی ایشن کے صدر بلال انور کاسی کی ٹارگٹ کلنگ ہوئی ، وکلاء میت لینے اسپتال پہنچے تو خود کش دھماکہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں اب  63 افراد جاںبحق  اور 40سے زائد زخمی ہوگئے۔آ رمی چیف جنرل راحیل شریف نے سول اسپتال کوئٹہ کا دورہ کیا اور دھماکے میں ہونے والے زخمیوں کی عیادت کی۔ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے سول اسپتال کے شعبہ حادثات کے بیرونی گیٹ پر دھما کے اور فائرنگ میں جاں بحق ہونے والوں میں وکلا کی تعداد زیادہ ہے ۔ شہر کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔افسو ناک واقعات کے بعد پولیس کی نفری سول اسپتال طلب کر لی گئی۔ پیر کی صبح منو جان روڈ پر بلوچستان بار کے صدر بلال انور کاسی کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی طرف سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے ۔بلال انور کاسی کی میت سول اسپتال پہنچائی گئی تو وہاں ایک بار پھر دہشت گردوں نے اپنا وار کیا۔ اسپتال کے شعبہ حادثات کے بیرونی گیٹ پر جہاں وکیلوں کی بڑی تعداد جمع تھی ، ایک زوردار دھماکا ہوا، دھماکے کے بعد فائرنگ بھی ہوئی۔دھماکے میںتقریباً آٹھ کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیااور بال بیئرنگ بھی استعمال کیے گئے۔
دھماکے کے نتیجے میں 63افراد جاں بحق اور 40سے زائد زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں بلوچستان بار کے سابق صدر بازمحمد کاکڑ سمیت بڑی تعداد میں وکلا اورآج ٹی وی کا کیمرا مین بھی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گردوں نے پورے پاکستان کو لہو لہان کردیا ہے وہابی پاکستان کے وجود کے خلاف تھے اور اب پاکستان کی ارضی سالمیت کے خلاف ہیں وہابیوں کو سعودی عرب کی بے پناہ مالی امداد حاصل ہے۔

News ID 1866078

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha