مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی جنوب مشرقی ریاست منی پور کی جیل میں قیدیوں کی آپسی لڑائی کے نتیجے میں سعودی عرب کے 2 قیدیوں سمیت 3 قیدی ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق قیدیوں کی لڑائی کا واقعہ منی پور کے دارالحکومت امپھال کی سینٹرل جیل میں صبح سویرے پیش آیا۔ منی پور پولیس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی ڈونگل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو سعودی عرب کے قیدیوں نے ساتھی قیدی پر حملہ کرکے اسے ہلاک کیا، واقعے کا سن کر دیگر قیدیوں نے جوابی حملہ کیا جس کے نتیجے میں دونوں سعودی قیدی ہلاک ہوگئے ہیں۔سعودی شہریوں یوسف احمد اور عبد السلام کو 2013 میں درست سفری دستاویزات کے بغیر ہندوستان میں داخل ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔لڑائی جھگڑے کے دوران ہلاک ہونے والے تیسرے قیدی کی شناخت تھانگ مِلن زوؤ کے نام سے ہوئی، جو منی پور کے ضلع چھوراچندرپور کا قبائلی تھا۔ ادھر ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے جیل میں اپنی شہریوں کی ہلاکت کے حوالے سے ہندوستانی وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
ہندوستان کی جنوب مشرقی ریاست منی پور کی جیل میں قیدیوں کی آپسی لڑائی کے نتیجے میں سعودی عرب کے 2 قیدیوں سمیت 3 قیدی ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1865885
آپ کا تبصرہ