2 جولائی، 2016، 2:07 AM

پاکستان کا جوہری معاملے پر امریکی دباؤ قبول نہ کرنے کا فیصلہ

پاکستان کا جوہری معاملے پر امریکی دباؤ قبول نہ کرنے کا فیصلہ

پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیزنے کہا ہے کہ پاکستان جوہری معاملے میں امریکی دباؤ کو کسی صورت قبول نہیں کرےگا۔

مہر خـبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیزنے کہا ہے کہ پاکستان جوہری معاملے میں امریکی دباؤ کو کسی صورت قبول نہیں کرےگا۔سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکہ کی جانب سے شارٹ رینج ٹیکنیکل جوہری ہتھیاروں کے ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کو بند کرنے کے دباؤ کو برداشت نہیں کرے گا۔ ذرائع کے مطابق سرتاج عزیز نے کہا کہ  بھارت سمیت ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کے بغیر ہم اپنے معاشی اہداف حاصل نہیں کر سکتے  لہذا پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کوترجیح دیتا ہے لیکن بھارت کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی جب کہ پاکستان بھارت کی دفاعی حکمت عملی  کے جواب میں امریکہ کی جانب سے شارٹ رینج ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کے ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کو بند کرنے کے دباؤ کو برداشت نہیں کرے گا۔

سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان کبھی مذاکرات سے پیچھے نہیں ہٹا  یہ بھارت ہی ہے جو مسئلہ کشمیر جیسے مسئلے سے بچنے کے لئے مذاکرات سے کتراتا رہا ہے لہذا دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی عدم بحالی میں یہ  ایک مسئلہ ہے لیکن ہم مذاکرات کی بحالی پر زور دیتے رہیں گے تاکہ ہمارے معاشی اور غیر معاشی تعلقات بہتر ہوں۔ پاک امریکہ  تعلقات کے بارے میں سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ یہ ایک حقیقت ہے  گزشتہ پانچ سالوں میں  پاک امریکہ تعلقات میں نشیب و فراز رہے ہیں اور بعض اوقات بہت مشکل دور بھی رہا جب کہ اب بھی پاک امریکہ تعلقات میں کشید پائی جاتی ہے۔

News ID 1865178

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha