24 جون، 2016، 12:25 AM

امریکہ میں سیاہ فام لڑکےکےقتل میں ملوث پولیس افسر بےگناہ قرار

امریکہ میں سیاہ فام لڑکےکےقتل میں ملوث پولیس افسر بےگناہ قرار

امریکی شہر بالٹی مورمیں سیاہ فام لڑکےکےقتل کے معاملے میں پولیس افسر کو بےگناہ قرار دے دیا گیا ہے۔اپریل 2015ءمیں ایک سیاہ فام نوجوان پولیس کی حراست میں ہلاک ہوگیا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی شہر بالٹی مورمیں سیاہ فام لڑکےکےقتل کے معاملے میں پولیس افسر کو بےگناہ قرار دے دیا گیا ہے۔اپریل 2015ءمیں ایک سیاہ فام نوجوان پولیس کی حراست میں ہلاک ہوگیا تھا۔ سیاہ فام نوجوان فریڈی گرے کی ہلاکت کےبعدنسلی فسادات پھوٹ پڑے تھے،سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت کے الزام میں 6پولیس اہلکاروں پر مقدمہ چلایا گیا جن میں سے تین پولیس اہلکاروں کو بری کردیا گیا ہے، جبکہ 3 پر ابھی مقدمہ چلایا جائے گا۔
بری ہونے والے اہلکاروں میں پولیس افسر سیزر گُڈسن بھی شامل ہے جسے فریڈی گرےکی ہلاکت کےمقدمے میں تمام الزامات سےبری کردیا گیا ہے،پولیس افسرکےبری کیےجانےپر بالٹی مورمیں احتجاجی مظاہرے کیے گئے ہیں۔

News ID 1864950

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha