مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں پولیس نے جیش محمد کے رہنما سمیت دو شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سری نگر میں ایک پولیس اہلکار کے مطابق ایک طویل جھڑپ کے بعد دو شدت پسندوں کو ہلاک کیا گیا جن میں ایک جیش محمد کا کمانڈر بھی ہے۔ ایک اور سینئر افسر غلام حسین بھٹ نے بتایا کہ پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی, جس کے مطابق یہ لوگ شہر میں چھپنے کی کوشش کررہے تھے۔
بھٹ نے پولیس جھڑپ میں ہلاک ہونے والے ایک شخص کی شناخت سیف اللہ کے نام سے کی ہے اور ساتھ ہی دعویٰ کیا ہے کہ وہ پاکستانی شہری اور جیش محمد کا سینئر رہنما ہے، یہ وہ گروپ ہے جس کے حوالے سے ہندوستان کا دعویٰ ہے کہ وہ 2001 میں پارلیمنٹ حملے میں ملوث تھا۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز موٹر سائیکل سواروں نے دو مختلف کارروائیوں میں 3 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا تھا۔
آپ کا تبصرہ