16 مئی، 2016، 11:40 AM

پاکستان کا ہندوستان کے میزائل تجربہ کو عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ

پاکستان کا ہندوستان کے میزائل تجربہ کو عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ

پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ہندوستان کی جانب سے سپر سونک میزائل کے تجربے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس معاملے کو عالمی سطح پر اٹھائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ہندوستان کی جانب سے سپر سونک میزائل کے تجربے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس معاملے کو عالمی سطح پر اٹھائے گا۔اطلاعات کے مطابق ہندوستان کے میزائل ٹیسٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ اس طرح خطے میں طاقت کا توازن بگڑے گا، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جدید ٹیکنالوجی کے حصول کے ذریعے اپنی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ جاری رکھے گا۔

سرتاج عزیز کے مطابق  ہندوستان کو امریکہ کا تعاون حاصل ہے، کیونکہ واشنگٹن کا خیال ہے کہ ایک مضبوط ہندوستان ہی چین کو زیر کرنے کے لیے اہم ہے۔ مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ان واقعات کے خلاف عالمی سطح پر اپنی آواز بلند کرے گا۔

واضح رہے کہ سرتاج عزیز کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ہندوستان نے بیلسٹک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والے مقامی طور پر تیار کیے گئے سپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

News ID 1864045

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha