مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی فضائی کارروائی میں 9 دہشت گرد ہلاک جب کہ دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جیٹ طیاروں نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فضائی کارروائی پاک افغان سرحد کےقریبی علاقے برمند میں کی گئی جس میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے ہیں۔

پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی فضائی کارروائی میں 9 دہشت گرد ہلاک جب کہ دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے ہیں۔
News ID 1863265
آپ کا تبصرہ