مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کی وزارت خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے عراقی عوام اور حشد الشعبی فورسزکے متعلق متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کے بیان پر شدید اعتراض کیا ہے۔
عراقی وزارت خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کے حشد الشعبی کے خلاف بیان کو عراقی امور میں مداخلت اور وہابی دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی قراردیا ہے۔
عراقی وزارت خارجہ کے مطابق امارات کے وزیر خارجہ نے عراق کے فوجی اور سکیورٹی اداروں کی صریح توہین کی ہے جو ناقابل قبول ہے۔ عراقی وزارت خارجہ کے مطابق اگر حشدالشعبی فورسز نہ ہوتیں تو عراق پر داعش اور القاعدہ دہشت گردوں کا قبضہ ہوگيا ہوتا۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب دونوں ممالک وہابی دہشت گرد تنظیموں داعش ، القاعدہ اور النصرہ کے خلاف لڑنے والی فورسز کو بھی دہشت گرد قراردینے کی کوشش کررہے ہیں ۔
آپ کا تبصرہ