مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ جواد ظریف نیویارک روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ شام کے بحران کو حل کرنے کے سلسلے میں منعقد تیسرے سیاسی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
شام کے بارے میں نیویارک اجلاس ویانا اجلاس کے سلسلے کی کڑی ہے اب تک شام کے بارے میں ویانا میں دوسیاسی اجلاس منعقد ہوچکے ہیں جبکہ تیسرا سیاسی اجلاس نیویارک میں منعقد ہورہا ہے ویانا اجلاس میں ایران سمیت 20 ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی جس میں روس اور امریکہ بھی شامل تھے۔
آپ کا تبصرہ