مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میکسکو میں آتش فشاں پہاڑ نے ایک بار پھر دھواں اور راکھ اُگلنا شروع کردیا۔ جس کے باعث قریبی آبادی کے لوگوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ میکسیکو کی جنوب مغربی ریاست ،کولیما، میں واقع آتش ایک بار پھر متحرک ہو گیا ہے۔ آتش فشاں وقفے وقفے سے دھماکوں کے ساتھ راکھ اور دھواں اگل رہا ہے۔
دھویں کے گہرے بادل فضا میں تین ہزار میٹر تک بلند ہو رہے ہیں۔ جس کے باعث قریبی آبادی کے لوگوں کی زندگی کو خطرات پیدا ہو گئے ہیں۔میکسیکو میں تین ہزار آتش فشاں پہاڑ ہیں جن میں سے چودہ آتش فشاں کو خطرناک قراردیا گیا ہے۔
میکسکو میں آتش فشاں پہاڑ نے ایک بار پھر دھواں اور راکھ اُگلنا شروع کردیا۔ جس کے باعث قریبی آبادی کے لوگوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔
News ID 1860318
آپ کا تبصرہ