مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میانمار میں مٹی کا تودہ زمین میں دھنس جانے سے کم سے کم 50 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق یہ واقع سنیچر کی شام ملک کے شمالی حصے میں جیڈ یا فیروزے کی کانوں کے قریب اُس وقت پیش آیا جب کان کا معدنی فضلے کا ڈھیت اچانک زمین میں دھنس گیا۔
ذرائع کے مطابق میانمار کی شمالی ریاست کاچِن میں جہاں یہ سانحہ پیش آیا ہے دشوار گزار اور دور افتادہ علاقہ ہے۔ جس کی وجہ سے مصدقہ اطلاعات تک رسائی انتہائی مشکل ہے۔
آپ کا تبصرہ