19 نومبر، 2015، 5:38 PM

داعش کو امریکہ نے تشکیل دیا /سعودی عرب،قطر اور ترکی دہشت گردوں کے حامی

داعش کو امریکہ نے تشکیل دیا /سعودی عرب،قطر اور ترکی دہشت گردوں کے حامی

شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ داعش دہشت گرد تنظیم کو امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک سعودی عرب، قطر اور ترکی نے تشکیل دیا ہے اور یہی ممالک آج داعش دہشت گرد تنظیم کی حمایت کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نےاٹلی کے ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش دہشت گرد تنظیم کو امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک سعودی عرب، قطر اور ترکی نے تشکیل دیا ہے اور یہی ممالک آج داعش دہشت گرد تنظیم کی حمایت کررہے ہیں۔ صدر بشار اسد نے پیرس میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پیرس میں دہشت گردانہ کارروائی کھلی بربریت تھی۔

انھوں نے کہا کہ ہم شام میں دہشت گردوں کے بھیانک جرائم کو دیکھ  رہے ہیں جنھوں نے ماؤں کی آباد آغوشوں کو بے دردی کے ساتھ اجاڑ دیا گھروں کو تباہ و برباد کردیا محلوں کو ویران کردیا وہابی دہشت گردوں نے شام میں بے گناہ افراد کے سرقلم کئے انھوں نےحتی شامی جوانوں کے کلیجے تک چبا دیئے۔

بشار اسد نے کہا کہ ہم پانچ سال سے دہشت گردوں کے خوفناک اور بھیانک جرائم کا سامنا کررہے ہیں۔

صدر بشار اسد نے کہا کہ دہشت گردوں کی جب تک مغربی اور بعض عربی ممالک حمایت کرتے رہیں گے تب تک وہ قوی اور مضبوط رہیں گے ۔

شامی صدر نے کہا کہ بیشک ترکی، سعودی عرب اور قطر دہشت گردوں کے اصلی حامی ممالک ہیں ترکی میں امریکہ نے دہشت گردوں کی تربیت کے لئے کیمپ قائم کئے ہیں اور انھیں جنگی اور مالی وسائل فراہم کئے جارہے ہیں۔

صدر بشار اسد نے کہا کہ امریکہ دہشت گردی کو عالمی سطح پر پھیلا رہا ہے اور اس سلسلے میں اسے ترکی ،سعودی عرب اور قطر کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔

News ID 1859694

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha