مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی سے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ایم پی آر کالونی میں کارروائی کرکے کامرہ ایئربیس پر حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 2 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے وہابی دہشت گردوں نے پورے پاکستان میں بدامنی پھیلا رکھی ہے۔ ایس ایس پی کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ جنید شیخ نے پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے ایم پی آر کالونی میں ایک مکان پر چھاپہ مارا گیا جس میں 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں کامرہ ایئربیس پر حملے کا ماسٹر مائنڈ عمر حیات عرف معاویہ بھی شامل ہے۔ ایس ایس پی جنید شیخ کے مطابق ملزم کا تعلق افغانستان کی تنظیم تحریک امارات اسلامیہ سے ہے اور یہ کراچی کا امیر ہے جب کہ ملزم نے کامرہ ایئربیس پر دوبارہ حملے کے لیے 2 خودکش حملہ آور تیار کیے تاہم وہ ایئربیس پر سکیورٹی کے باعث حملہ نہ کرسکے۔
ایس ایس پی سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان نے کراچی میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر بھی دہشت گردی کی بڑی کارروائی کا منصوبہ بنا رکھا تھا جس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی جب کہ ملزمان کے قبضے سے 2 تیار خودکش جیکٹس، 2 بم اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق پاکستان بھر میں وہابی دہشت گردوں نے بدامنی پھیلا رکھی ہے اور وہابی دہشت گرد پاکستان کی ارضی سالمیت کے لئے بہت بڑا خطرہ بن گئے ہیں۔ پاکستان میں قائم وہابی مدارس دہشت گردی کے فروغ کا اصلی مرکز ہیں۔
آپ کا تبصرہ