20 مئی، 2015، 12:26 AM

افغانستان

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بم دھماکے میں 5 افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بم دھماکے میں 5 افراد ہلاک

مہر نیوز/20 مئی / 2015 ء : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت انصاف کی عمارت کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جب کہ دھماکے کی ذمے داری طالبان نے قبول کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت انصاف کی عمارت کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جب کہ دھماکے کی ذمے داری طالبان نے قبول کرلی ہے۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکہ وزارت انصاف کی بلڈنگ کے پارکنگ ایریا میں اس وقت کیا گیا جب سرکاری اہلکارڈیوٹی ختم ہونے کے بعد واپس جارہے تھے، دھماکے کے بعد ریسکیو اور پولیس کی ٹیموں نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ ذرائع کے مطابق طالبان نے نئی جارحانہ پالیسی اختیار کرتے ہوئے کابل میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 5 بڑے دھماکوں میں 3 بار وزارت انصاف کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔

News ID 1855417

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha