25 فروری، 2015، 3:26 PM

حقوق انسانی

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی انسانی حقوق کے سلسلے میں مودی سرکار پر شدید تنقید

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی انسانی حقوق کے سلسلے میں مودی سرکار پر شدید تنقید

مہر نیوز/25 فروری/ 2015 ء : انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ہندوستان میں نریندرمودی سرکار کے آنے کے بعد انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں پرشدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے  ہندوستان میں نریندرمودی سرکار کے آنے کے بعد انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں پرشدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان میں نریندر مودی سرکار آنے کے بعد انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور گروہی تشدد بڑھ گیا ہے ۔رپورٹ میں خاص طور پر اتر پردیش کا حوالہ دیا گیاہے جہاں گزشتہ سال دسمبر میں مسلمان اور عیسائیوں کو جبری طور پر ہندو بنایا گیا۔ گروہی تعصب ، کرپشن اور اظہار رائے کی آزادی کی خلاف ورزیوں کے ساتھ رپورٹ میں زمینوں سے متعلق نئے قوانین کا بھی ذکر کیا گیاہے ، جن کے اطلاق سے بڑی تعداد میں لوگوں کے بے گھر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔

News ID 1850682

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha