21 فروری، 2015، 5:31 PM

لیبیا

قطر نے لیبیا میں دہشت گرد روانہ کئے

قطر نے لیبیا میں دہشت گرد روانہ کئے

مہر نیوز/21 فروری/ 2015 ء : لیبیا کی فضائی کے سربراہ لیبیا میں قطر کی مداخلت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر نے لیبیا میں دہشت گردوں کے داخلے کی راہیں ہموار کیں اور قطر آج بھی مصر، عراق، شام اور لیبیا میں دہشت گردوں کی پشتپناہی کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الیوم السابع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا کی فضائی کے سربراہ صقر الجروشی لیبیا میں قطر کی مداخلت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر نے لیبیا میں دہشت گردوں کے داخلے کی راہیں ہموار کیں اور قطر آج بھی مصر، عراق، شام اور لیبیا میں دہشت گردوں کی پشتپناہی کررہا ہے۔

لیبیا کی فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ مصر اور لیبیا کو ایک جیسے دشمن کا سامنا ہےلیبیا کی فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ اس میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ امریکہ علاقہ میں سرگرم دہشت گردوں کی بڑی پیمانے پر مدد کررہا ہے اور دہشت گردوں کو بہانہ بنا کر وہ خطے میں اپنے رکنے کا جواز بنا رہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ نے لیبیا کے کرنل قذافی کو بری طرح قتل کروادیا اور وہ اسی طرح دہشت گردوں کے ذریعہ  شام کے صدربشار اسد کو بھی قتل کروانا چاہتا تھا لیکن شام میں امریکہ اور اس کے اتحادی عربوں کو روس، چين اور ایران نے شکست سے دوچار کردیا اور بشار اسد کو دہشت گردوں کے ذریعہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام بنادیں۔

News ID 1850394

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha