مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف آذربائیجان اور بلاروس کا تین روزہ دورہ مکمل کرکے تہران پہنچ گئے ہیں۔ ظریف نے آذربائیجان کے حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا، ظریف باکو کے ایک روزہ دورے کے بعد مینسک روانہ ہوگئے جہاں انھوں نے بلاروس کے صدر ، وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے ساتھ اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ظریف نے مینسک میں ایرانی سفارتخانہ کی نئی عمارت کا افتتاح بھی کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ باکو اور مینسک کے 3 روزہ دورے کے بعد آج صبح وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
مہر نیوز/18 فروری/ 2015 ء : اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف آذربائیجان اور بلاروس کا تین روزہ دورہ مکمل کرکے تہران پہنچ گئے ہیں۔
News ID 1850211
آپ کا تبصرہ