مہر خبررساں ایجنسی نے ابنا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائجیریا کی ریاست کاڈونا کے شہر زاریا میں سکیورٹی اہلکاروں نے یوم القدس کے موقع پر شیعہ مسلمانوں کی طرف سے نکالی گئی ریلی پر فائرنگ کر کے ۲۴شیعوں کو شہید جبکہ ۴۰کو زخمی کر دیا ہے۔ شہید ہونے والوں میں نائجیریا کے شیعہ رہنما ’’شیخ ابراہیم زکزاکی‘‘ کے تین بیٹے بھی شامل ہیں جن کا نام محمد، احمد اور حمید تھا۔
محمد زکزاکی کو مظاہرے کے دوران شہید کر دیا جبکہ ان کے دیگر دو بیٹوں کو سکیورٹی اہلکاروں نے گرفتار کرنے کے بعد شہید کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی یوم القدس کے موقع پر نائجیریا کے ۱۰شہروں میں مظاہرے کئے گئے لیکن صرف زاریا شہر میں سکیورٹی دستوں نے مظاہرین پر حملہ کیا اور ۲۴شیعہ روزہ داروں شہید کیا ہے۔
نایجیریا میں عالمی یوم القدس پر خونی مظاہرہ، شیعہ رہنما سمیت 24 شیعوں کی شہادت
مہر نیوز/26 جولائی / 2014 ء :نائجیریا کی ریاست کاڈونا کے شہر زاریا میں سکیورٹی اہلکاروں نے یوم القدس کے موقع پر شیعہ مسلمانوں کی طرف سے نکالی گئی ریلی پر فائرنگ کر کے ۲۴شیعوں کو شہید جبکہ ۴۰کو زخمی کر دیا ہے۔
News ID 1838692
آپ کا تبصرہ