مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں یورپی اتحاد میں شامل ہونے کے لئے 2017 میں ریفرینڈم ہوگا جس میں برطانوی عوام فیصلہ کریں گے کہ کیا وہ یورپی یونین کے ساتھ الحاق کے حق میں ہیں یا نہیں۔ لیکن حالیہ دنوں میں ایسے واقعات رونما ہوئے ہیں جن میں براطنوی وزير اعظم ڈیویڈ کیمرون کو زبردست دھچکا لگا ہے کیونکہ کیمرون نہیں چاہتے تھے جان گلوڈ یونکر یورپی یونین کمیشن کے سربراہ منتخب ہوں لیکن یورپی یونین کے 26 ممالک نے اتفاق آراء کے ساتھ یونکر کو یورپی کمیشن کا سربراہ منتخب کرلیا ہے جس میں جرمنی اور فرانس بھی شامل ہیں اور یورپی ممالک نے متفقہ طور پر برطانیہ کو اس کی اوقات اور حیثیت دکھا کر واضح کردیا کہ برطانیہ کو اکثریت آرا کا احترام کرنا پڑےگا ورنہ وہ یورپی اتحاد سے خارج ہوسکتا ہے اس طرح اب برطانیہ کے لئے یورپی یونین سے نکلنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
مہر نیوز/ 29 جون / 2014 ء : برطانوی وزیر اظم ڈیویڈ کیمرون کو اس وقت زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا جب یورپی یونین کے 26 ممالک نے اتفاق کے ساتھ جان گلوڈ یونکر کو یورپی کمیشن کے سربراہ کے عہدے کے لئے منتخب کرلیا اور ڈیویڈ کیمرون کی دھمکی پر انھوں نے کوئی توجہ نہ دی اب یورپی اتحاد سے برطانیہ کے خارج ہونے کی راہیں ہموار ہوگئی ہیں۔
News ID 1837721
آپ کا تبصرہ