مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق جنیوا میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین اشٹائن اور ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ایران اور گروپ3+3 کی طرف سے ایک مشترکہ اعلامیہ پر اتفاق کی توقع ہے۔ نامہ نگار کے مطابق ایران اور گروپ 3+3 ایک مشترکہ اعلامیہ پر متفق ہوگئے ہیں جس کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ کی اجلاس میں موجودگي کا اصلی سبب یہ ہے کہ بہت سے مسائل اور مشکلات امریکی وزیر خارجہ کی موجودگی میں حل ہونے چاہییں۔ گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں شرکت کے لئے جرمنی ، برطانیہ اور فرانس کے وزراء خارجہ جنیوا پہنچ گئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ