مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے مجاہد ،نڈر اور بے باک سربراہ سید حسن نصر اللہ نےرسول اعظم (ص) اسپتال کے افتتاح کی سالانہ تقریب کے موقع پر شامی حکومت کو گرانے کے سلسلے میں سعودی عرب کی نمایاں شکست و ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کو شامی حکومت کو گرانے میں سخت شکست کا سامنا ہے کیونکہ سعودی عرب نے ہزاروں دہشت گرد شام روانہ کئے ہیں اور انھیں آشکارا تنخواہ بھی ادا کررہا ہے اور سعودی عرب کی برہمی و غصہ کی اصل وجہ شام میں اس کی ذلت آمیزشکست ہے۔ انھوں نے کہا کہ شام میں سعودی عرب اپنے اصلی اہداف تک نہیں پہنچ سکا اور یہی امر سعودی عرب کی برہمی اور ناراضگي کا اصلی سبب ہے انھوں نے کہا کہ شام میں ہزاروں مسلح دہشت گرد لڑ رہے ہیں جن کا تعلق دنیا کے مختلف ممالک سے ہے جن میں چیچنیا۔ قفقاز، سعودی عرب، قطر ، اردن، مصر، لیبیا، تیونس، پاکستان، افغانستان، جرمنی، برطانیہ، امریکہ، بلجیئم، آسٹریا اور ترکی وغیرہ شامل ہیں۔ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ سعودی عرب ان تمام دہشت گردوں کو تنخواہ ادا کررہا ہے اور ہتھیار فراہم کررہا ہے۔ کہا کہ شام کے مخالف ممالک نے دہشت گردوں کے ذریعہ شامی حکومت کو گرانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن گذشتہ دو برسوں میں انھیں شکست اور ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا ۔ انھوں نے کہا کہ شام کے بحران کا فوجی حل نہیں بلکہ سیاسی حل ہے اور جو لوگ شام کے دوستدار ہیں انھیں شام کے مسئلہ کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے میں تعاون کرنا چاہیے انھوں نے کہا کہ شامی عوام اور حکومت کے دشمن ، شام کے مسئلہ کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔ سید حسن نصر اللہ نے شامی حکومت کے مخالف گروہوں سے کہا کہ وہ کسی پیشگی شرط کے بغیر مذاکرات کی میز پر شام کے مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کریں اور دوسرے ممالک کا آلہ کار بن کراپنے ملک اور قوم کے لئے مشکلات پیدا نہ کریں۔
سید حسن نصر اللہ
شام میں ذلت آمیزشکست پر سعودی عرب کی برہمی/ہزاروں دہشت گرد شام بھیجے
مہر نیوز/29 اکتوبر/2013ء: حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے لیبیا اور مصر میں حکومتوں کو گرانے کے بعد شام کی حکومت کو گرانے کے سلسلے میں سعودی عرب کی ناکام کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کو شامی حکومت کو گرانے میں ذلت آمیزشکست کا سامنا ہے کیونکہ سعودی عرب نے ہزاروں دہشت گرد شام روانہ کئے ہیں اور انھیں آشکارا تنخواہ بھی ادا کررہا ہے اور سعودی عرب کی برہمی و غصہ کی اصل وجہ شام میں اس کی یہی ذلت آمیزشکست ہے۔
News ID 1829872
آپ کا تبصرہ