10 ستمبر، 2013، 2:27 PM

بشار اسد

امریکہ کےفوجی حملے کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں

امریکہ کےفوجی حملے کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں

مہر نیوز/ 10 ستمبر/2013ء: شام کے صدر بشاراسد نے امریکہ اور اس کے عرب اتحادیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے فوجی حملے کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں شام پر فضائی حملہ ہوا تو جواب میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صدر بشاراسد نے امریکہ اور اس کے عرب اتحادیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے فوجی حملے کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں شام پر فضائی حملہ ہوا تو جواب میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔۔بشار اسد نے کہا کہ امریکہ نے فوجی کارروائی کی تو پورا خطہ جنگ کی لپیٹ میں آسکتا ہے انھوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ صرف شامی حکومت ہی جوابی کارروائی کرے۔ خطے میں مختلف فریق ہیں۔ امریکہ کو صرف اس خطے میں نہیں بلکہ دوسرے خطوں میں بھی جوابی کارروائی کی توقع رکھنی چاہئے جس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ بشار اسد نے کہا کہ امریکی کانگریس اور امریکی عوام کو معلوم ہونا چاہئے کہ جنگ ہوئی تو فائدہ صرف القاعدہ کو ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ کو اسرائیل، سعودی عرب اور ترکی کے فریب میں نہیں آنا چاہیے اور ٹھوس شواہد کے بغیر کوئی احمقانہ اقدام نہیں کرنا چاہیے۔

News ID 1827648

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha