4 اگست، 2013، 1:27 AM

مصر

مصر جنرل کی امریکہ پر شدید تنقید/ اخوان پر امریکی دباؤکا مطالبہ

مصر جنرل کی امریکہ پر شدید تنقید/ اخوان پر امریکی دباؤکا مطالبہ

مہر نیوز/4 اگست /2013ء: مصر کی فوج کے سربراہ اور عبوری حکومت کے حامی جنرل عبدالفتاح السیسی نے امریکہ کی منافقانہ اور معاندانہ روش پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اخوان المسملین پراپنا اثر و رسوخ استعمال کرکے کشیدگی ختم کرنے کے لئے دباؤ ڈالے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے مصری ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کی فوج کے سربراہ اور عبوری حکومت کے حامی جنرل عبدالفتاح السیسی نے امریکہ کی منافقانہ اور معاندانہ روش پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اخوان المسملین پراپنا اثر و رسوخ استعمال کرکے کشیدگی ختم کرنے کے لئے دباؤ ڈالے۔ جنرل السیسی نے کہا کہ امریکہ نے مصری عوام کو تنہا چھوڑ دیا ہے مصری عوام امریکہ کے رویے کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا صدارتی انتخابات میں کھڑے ہونے کا کوئی ارادہ نہیں، اقتدار حاصل کرنے کا خواہش مند نہیں ہوں۔ جنرل عبدالفتاح السیسی نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اخوان المسلمین پر اپنا دباوٴ بڑھائے۔واضح رہے کہ مصر میں فوجی کودتا کے پیچھے امریکہ، سعودی عرب ، امارات اور اسرائیل کا ہاتھ ہے۔

News ID 1825861

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha