مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میانمار میں روہنگیا کےمسلمانوں کو لے جانے والی کشتی الٹ جانے سے 200 افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب 200 کے قریب روہنگیا مسلمانوں کو لے کر جانے والی ایک کشتی صوبے راکھین میں پوکتاو نامی قصبے سے کچھ دور ایک زیر آب چٹان سے ٹکرا گئی۔ اس کشتی میں سوار لوگ وہ تھے جو میانمار میں بدھائیوں کے ظلم و ستم سے فرار ہورہے تھے۔ میانمار میں بدائیوں نے اب تک ہزاروں مسلمانوں کو ہلاک اور جلاوطن کردیا ہے۔
مہر نیوز/15 مئی /2013ء:میانمار میں روہنگیا کےمسلمانوں کو لے جانے والی کشتی الٹ جانے سے 200 افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
News ID 1821826
آپ کا تبصرہ