مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کےپشاور ہائی کورٹ نے انتخابات میں پرویز مشرف کے حصہ لینے پر تاحیات پابندی لگادی ہے۔ پشاور ہائی کورٹ کےچیف جسٹس نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 6 میں ابہام ہے۔ پارلیمنٹ ترمیم کرے۔ ورنہ موجودہ فیصلہ ڈکٹیٹر کا ساتھ دینے والوں پر بھی لاگو ہوگا۔چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی سربراہی میں چار کنی بنچ نے یہ فیصلہ پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف اپیل کی سماعت کے دوران سنایا۔ پرویز مشرف نے حلقہ این اے 32 چترال سے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔ عدالت نے اپیل خارج کردی۔ چیف جسٹس نے قرار دیا کہ پرویز مشرف نے دو مرتبہ آئین توڑا۔ ججوں کو بچوں سمیت گھروں میں نظر بند کیا جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔ وہ قومی اسمبلی اور سیینٹ سمیت کسی قسم کے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔ ذرائع کے مطابق طالبان کے ساتھ پاکستان کے بعض جج صاحبان بھی پرویز مشرف کے خلاف اپنے عہدوں سے بھر پور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
مہر نیوز/30 اپریل /2013ء:پاکستان کےپشاور ہائی کورٹ نے انتخابات میں پرویز مشرف کے حصہ لینے پر تاحیات پابندی لگادی ہے۔
News ID 1820998
آپ کا تبصرہ