4 اپریل، 2013، 5:09 PM

اسلامی جمہوریہ ایران

ایران کے خلاف اسرائيل کا غلط اقدام اس کی پہلی اورآخری غلطی ہوگي

ایران کے خلاف اسرائيل کا غلط اقدام اس کی پہلی اورآخری غلطی ہوگي

مہر نیوز/4 اپریل /2013ء: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسرائيل کی طرف سے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائيل میں ایران کے خلاف فوجی کارروائی کرنےکی ہمت و توانائی نہیں ہے اور اگر اسرائیل نے کوئی ایسی غلطی کی تو وہ اس کی پہلی اور آخری غلطی ہوگي۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست نے آرمینیائی میڈيا کے ساتھ گفتگو میں  اسرائيل کی طرف سے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائيل میں ایران کے خلاف فوجی کارروائی کرنےکی ہمت و توانائی نہیں ہے اور اگر اسرائیل نے کوئی ایسی غلطی کی تو وہ اس کی پہلی اور آخری غلطی ہوگي۔  ترجمان نے کہا کہ اسرائیل علاقہ میں جتنا کمزور ہوا ہے ایران اتنا ہی قوی اور مضبوط ہوگیا ہے اور ایران اس وقت بہترین دفاعی پوزیشن میں ہے انھوں نے کہا کہ ایران کے خلاف اسرائیلی آخری تاریخي غلطی ہوگي ۔ ترجمان نے کہا کہ علامہ میں امن و سلامتی کا خواہاں ہے لیکن اگر کسی نے ایران کی سرزمین کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھا تو اس کی آنکھ پھوڑ دیں گے۔

News ID 1819499

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha