مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا کے صدر نے امریکہ کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے بعد اپنے راکٹ یونٹ کو جنوبی کوریا اور بحرالکاہل میں قائم امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کے لیے تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے اور اس حکم نامہ پر دستخط بھی کردیئے ہیں۔ جنوبی کوریا میں امریکہ کے ایٹمی صلاحیت کے حامل بی 2 بمبار طیاروں نے پروازیں کیں جس کے بعد شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے راکٹ یونٹس کو بحرالکاہل اور جنوبی کوریا میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کے لیے تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے۔ شمالی کوریا کے سرکاری ٹی وی کے مطابق کم جونگ ان نے ٹاپ جنرلز کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران اس حکم نامے پر دستخط کردیے ہیں۔اس موقع پر انھوں نے کہا کہ اب امریکہ کے ساتھ حساب کتاب برابر کرنے کا وقت آگیا ہے۔ امریکہ ، جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے درمیان کشیدگی بڑھا رہا ہے
شمالی کوریا
شمالی کوریا کے صدرنےامریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کےحکمنامہ پر دسختط کردیئے ہیں
مہر نیوز/29 مارچ /2013ء: شمالی کوریا کے صدر نے امریکہ کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے بعد اپنے راکٹ یونٹ کو جنوبی کوریا اور بحرالکاہل میں قائم امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کے لیے تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے اور اس حکم نامہ پر دستخط بھی کردیئے ہیں۔
News ID 1819270
آپ کا تبصرہ