مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ القاعدہ سے وابستہ سلفی وہابی دہشت گردوں نے شام میں بھیانک اور ہولناک جرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے تین بم دھماکوں میں 53 شامی شہریوں کو ہلاک اور 235 کو زخمی کردیا ہے بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے لہذا جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔ جاں بحق اور زخمی افراد میں بچوں اور عورتوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ذرائع کے مطابق پہلا دھماکہ بعث پارٹی کے دفتر کےقریب ہوا ، دوسرا دھماکہ میدان السبع بحرات جبکہ تیسرا دھماکہ المزرعہ علاقہ میں ہوا ہے اطلاعات کے مطابق تیسرے دھماکے میں زبردست تباہی ہوئی ہے۔
آپ کا تبصرہ