4 فروری، 2013، 2:54 PM

سعید جلیلی

اسلامی مقاومت کی اسرائیل پرکامیابی میں شام کا کلیدی کردار

اسلامی مقاومت کی اسرائیل پرکامیابی میں شام کا کلیدی کردار

مہرنیوز-4 فروری 2013ء: اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے شام میں ایک پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں کےسوالات کا جواب دیتے دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائيل کےخلاف اسلامی محاذ میں شام فرنٹ لائن میں ہے اور اسرائیل پر اسلامی مقاومت کی کامیابی میں شام کا کلیدی کردار رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری سعید جلیلی نے شام میں ایک پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں کےسوالات کا جواب دیتے دیتے ہوئے کہا ہے کہ شام اسلامی محاذ میں اسرائيل اور سامراجی طقاتوں کےمقابلے میں فرنٹ لائن میں ہے اورلبنان و غزہ میں اسرائیل پر اسلامی مقاومت کی کامیابی میں شام کا کلیدی کردار ہے۔

جلیلی نے شام پر اسرائيل کے حالیہ حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی مقاومت کے ہاتھوں لبنان کی 33 روزہ جنگ ، غزہ کی 22 روزہ اور 8 روزہ جنگ میں اسرائیل کی شکست و ناکامی پوری دنیا پر آشکار ہوگئی ہےاور اسرائيل اپنی اس ناکامی سے خارج ہونے کے لئے اسلامی ممالک کو آپس میں لڑانےکی کوشش کررہا ہے انھوں نے کہا کہ اسلامی مقاومت کی کامیابی میں شام کا کلیدی کردارہے اور امریکہ اور اسرائیل شام میں بحران پیدا کرکے شام سے اپنی شکست کا انتقام لے رہے ہیں ۔

جلیلی نے کہا کہ آج اسلامی مقاومت کے اردگرد آ ایک عظیم اسلامی اتحادقائم ہوچکا ہےاور اسرائیل اور اس کے اتحادی اس اتحاد کو توڑنےکی تلاش و کوشش میں ہیں۔

جلیلی نے کہا کہ ہم نے عالم اسلام پر ہمیشہ سے زور دیا ہے کہ وہ دشمنوں کی سازشوں اور شوم منصوبوں کے بارے میں ہوشیار رہیں اوراسلام  دشمنوں کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی کوشش کریں ۔

جلیلی نے کہا کہ عالم اسلام شام پر کسی کو حملہ کرنے کی اجازت نہیں دیگا اور اسرائیل کو بھی اپنے حملے پر پشیمانی کا سامناکرنا پڑےگا۔

جلیلی نےکہا کہ آج اسلامی ممالک کے حکمرانوں کے لئے بہت بڑا امتحان ہے کہ وہ امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں یا اسلام اورمسلمانوں کا ساتھ دینا چاہتے ہیں جلیلی نے کہا کہ اسلامی بیداری کی برکت سے عالم اسلام آج اسلامی مقاومت کے محور پر متحد ہوچکا ہے۔ اور اسلامی ممالک کے حکام کو چاہیے کہ وہ امریکہ اور اسرائیل کا ساتھ چھوڑ کر اسلامی مقاومت کے اتحاد میں شامل ہوجائیں۔

News ID 1808551

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha