12 دسمبر، 2012، 4:00 PM

شمالی کوریا

شمالی کوریا کا سیٹلائٹ لیجانےوالے میزائل کاکامیاب تجربہ

شمالی کوریا کا سیٹلائٹ لیجانےوالے میزائل کاکامیاب تجربہ

مہر نیوز/ 12 دسمبر/ 2012ء: شمالی کوریا نے امریکی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے سیٹلائٹ لیجانے والے میزائل کوکامیابی کے ساتھ مدار میں بھیج دیا ہےجس پر امریکہ نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے امریکی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے سیٹلائٹ لیجانے والے میزائل کوکامیابی کے ساتھ مدار میں بھیج دیا ہےجس پر امریکہ نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ شمالی کوریا کے حکام کے مطابق  میزائل منصوبے کے مطابق مدار میں کامیابی سے داخل ہوگیا ہے،شمالی کوریا نے اِس سال دوسری مرتبہ سیٹلائٹ لے جانے والے میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ جنوبی کوریا نے اس تجربے کی سخت مذمت کی ہے جبکہ جاپان کے مطالبے پر اقوام متحدہ نے سیکیورٹی کونسل کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے شمالی کوریا کے کامیاب تجربے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

News ID 1764814

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha