مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رائٹرز نے اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی ولایت 4 نامی فوجی مشقوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایران کی دفاعی میزائل مشقیں ایران کی مسلح افواج کا حیرت انگیز کارنامہ ہے۔
رائٹرز کے مطابق گذشتہ ہفتہ ایرانی جنگی جہازوں نے ایک امریکی ڈرون طیارے پر فائرنگ کر کے اسےایرانی فضائی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا اورآج ایران کے شمال مشرق، مشرق اور جنوب مشرق میں 850 ہزارمربع کلو میٹروسیع علاقہ پرعظیم دفاعی فوجی مشقیں ایرانی فوج کے پختہ عزم اور ارادے کا مظہر ہیں ۔
رائٹرز نے برطانوی دفاعی ماہر پال بایفرکے حوالے سے لکھا ہے کہ ایران کی دفاعی صلاحیتوں کم تصور نہیں کرنا چاہیے کیونکہ ایرانی مسلح افواج ایمانی جذبہ سے سرشار ہونے کے علاوہ دنیا کے جدید ترین ہتھیاروں سے بھی مسلح ہیں۔
ادھر فرانسیسی خبررساں ایجنسی نے ایرانی فضائیہ کے ایک کمانڈر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایران اپنی فضائی ، بری اوربحری حدود کی خلاف ورزی کرنے والوں کو عبرتناک درس دےگا اور اس نے دشمنوں کو خبردار اور متنبہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایران کی ولایت 4 نامی فوجی مشقیں ایران کی مسلح افواج کی دفاعی صلاحیتوں کا شاندار مظہر ہیں۔
آپ کا تبصرہ