20 اکتوبر، 2012، 5:12 PM

کلیچدار اوغلو

اردوغان حکومت غیرعلاقائی طاقتوں کی آلہ کار/ سعودیہ میں جمہوریت کافقدان

اردوغان حکومت غیرعلاقائی طاقتوں کی آلہ کار/ سعودیہ میں جمہوریت کافقدان

مہر نیوز/ 20 اکتوبر2012ء:ترکی میں اپوزيشن پارٹی کے رہنما کلیچدار اوغلو نے ہمسایہ ممالک کے بارے میں ترکی کے وزير اعظم رجب طیب اردوغان کے معاندانہ رویہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے غیر علاقائی طاقتوں کی آلہ کار حکومت قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ترکی کے ٹی آر ٹی ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں اپوزيشن پارٹی کے رہنما کلیچدار اوغلو نے ہمسایہ ممالک کے بارے میں ترکی کے وزير اعظم رجب طیب اردوغان کے معاندانہ رویہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے غیر علاقائی طاقتوں کی آلہ کار حکومت قراردیا ہے۔ انھوں نے اپنی پارٹی کے ہزاروں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اردوغان نے 2002 میں ہمسایہ ممالک کے ساتھ کشیدگی کو صفر تک پہنچانے کے نعرے کے ذریعہ اقتدار حاصل کیا لیکن ان کے عمل نے ان کے نعرے کو بالکل جھوٹا ثابت کردیا ہے، کلیچدار نے کہا کہ آج ترکی کے شام کے ساتھ اختلافات ہیں، ایران کے ساتھ اختلافات ہیں، روس کے ساتھ اختلافات ہیں، عراق کے ساتھ اختلافات ہیں ترکی کے ہمسایہ ممالک میں کون رہ گیا ہے جس کے ساتھ ترکی کے روابط اچھے ہیں؟ انھوں نے ترکی حکومت کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ گویا شام میں جمہوریت نہیں اور ترکی وہاں جمہویرت صادر کرنا چاہتا ہے انھوں نے کہا کہ ترک حکومت کو اگر جمہوریت کے ساتھ اتنا ہی لگآؤ ہے تو اسے سعودی عرب اور قطر میں جہموریت کے لئے کوشش کرنی چاہیے۔ کلیچدار نے اردوغان کو خـردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ترک عوام کے احساسات سے بازي کرنا بند کردے اور شام کے معاملے میں مداخلت ترک کردے۔

News ID 1724406

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha