مہر خبررساں ایجنسی نے اسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے س ے نقل کیا ہے کہ سعودي عرب کے وزير دفاع شہزادہ سلمان بن عبدالعزيز نے واشنگٹن ميں امریکی صدر بارک اوبامہ اور وزير دفاع ليون پنيٹا سے ملاقات میں شام کے خلاف سازشوں اور مشرق وسطی میں امریکی استحکام اور بالادستی کے بارے میں گفتگو کی ہے امریکی صدر اوبامہ اور وزير دفاع ليون پنيٹا سے شہزادہ سلمان بن عبدالعزيز کي ملاقاتوں ميں شام کي صورت حال ، مشرق وسطي اور شمالي افريقہ ميں سياسي تبديلي ، ايران ، يمن ، دہشت گردي ، اسرائيل فلسطين امن عمل اور سعودي امريکہ تعلقات کو مستحکم کرنے پر تبادلہ خيال کيا گيا. سعودي عرب حکومت مخالفين کو مسلح کرنے کے حق ميں ہے جبکہ امريکہ انہيں صرف غير فوجي امداد فراہم کرنا چاہتا ہے.واضح رہے کہ سعودی عرب مشرق وسطی میں امریکہ کا سب سے بڑا حامی ملک ہے جو خطے میں امریکہ کی بالا دستی قائم رکھنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے علاقہ کے اسلامی ممالک پر امریکی یلغارکا سب سے بڑا سبب سعودی عرب اور خلیج فارس کے عرب ممالک ہیں جنھوں نے امریکی فوجیوں کے اسلامی سرزمین پر وجی اڈے فراہم کررکھے ہیں۔
سلمان بن عبدالعزيز
سعودي عرب کے وزير دفاع کی واشنگٹن میں شام کے خلاف سرگرمیاں
مہر نیوز- 12 اپریل 2012ء: سعودي عرب کے وزير دفاع شہزادہ سلمان بن عبدالعزيز نے واشنگٹن ميں امریکی صدر بارک اوبامہ اور وزير دفاع ليون پنيٹا سے ملاقات میں شام کے خلاف سازشوں اور مشرق وسطی میں امریکی استحکام اور بالادستی کے بارے میں گفتگو کی ہے۔
News ID 1575294
آپ کا تبصرہ