مہرخبررساں ایجنسی نے شام کے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد نے حمص شہر کے متاثرہ علاقہ بابا عمرو کا کامیاب دورہ کیا ہے اس موقع پر علاقہ کے لوگوں نے شام کے صدر کا والہانہ استقبال کیا اور دہشت گردوں سےعلاقہ کو پاک کرنے پر شامی صدر کو مبارک باد پیش کی۔ بابا عمرو کو حال ہی میں شامی فوج نے دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کیا تھا جس کے بعد اجڑے ہوئے شہری اب شہر میں واپس آگئے ہیں شامی ٹی وی کے مطابق بشار اسد نے اپنے دورے کے دوران حمص شہر اور بابا عمرو کے شہریوں کے ساتھ بھی ملاقات کی ۔
ادھر امریکہ نواز العربیہ اور الجزيرہ نے اپنی جعلی اور جھوٹی خبروں میں یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی ہے کہ شامی صدر کے قافلہ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جبکہ شامی ٹی وی نے الجزيرہ اور العربیہ کی خبروں کو بےبنیاد اور جھوٹی قراردیتے ہوئے کہا کہ شامی صدر کے قافلہ پر کوئی حملہ نہیں ہوا اور شام کے صدر نے باباعمرو میں عام شہریوں سے بھی ملاقات کی اور دہشت گردوں کی تخریبی کارروائیوں میں تباہ ہونے والے شہر کو جلد از جلد تعمیر کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ادھر شام میں ایک برطانوی مسلح شخص ہلاک اور ایک کو گرفتار کرلیا گیا ہے دونوں الجزائری نژاد برطانوی شہری بتائے گئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ