مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹر جان مک کین نے این بی سی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کا افغانستان سے اپنی فوجیں نکالنے کا کوئي منصوبہ نہیں ہے۔اس نے 2014 تک امریکی فوجیوں کو افغانستن سے نکالنے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا حملہ افغانستان پر کامیاب رہا ہے اور امریکی فوجیں افغانستان میں 2014 کے بعد بھی رہیں گی اور امریکہ کا افغانستان سے فوجیں نکالنے کا کوئي منصوبہ نہیں ہے۔
ادھر امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ امریکہ 2014 ء تک اپنی فوجیں افغانستان سے نکال لےگا، واضح رہے کہ امریکی فوجیں افغانستان میں وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کو پامال کررہی ہیں اور حال ہی میں ایک امریکی فوجی نے 16 افغان شہریوں کو بڑی بےدردی کے ساتھ ہلاک کیا ہلاک ہونے والوں میں بچے اور عورتیں بھی شامل تھیں۔
آپ کا تبصرہ