مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست نے ہفتہ وار پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ مغربی اور عربی ممالک شام کے معاملے کو حل کرنے میں رکاوٹ پیدا کررہے ہیں اور شام کا بحران پورے خطے میں شعلہ ور ہوسکتا ہے علاقائی ممالک کو چاہیے کہ وہ شام میں حکومتی اصلاحات کی حمایت کریں اور اختلافات کو مزيد ہوا دینے اور امریکی و اسرائیلی پیروی کرنے سے اجتناب کریں ۔ ترجمان نے کہا کہ مغربی ممالک مسائل حل نہیں کرتے بلکہ وہ مسائل پیدا کرتے ہیں اور اس صورت حال کے پیش نظر علاقائی ممالک کو اپنے مسائل حل کرنے میں امریکہ کو مداخلت کا موقع نہیں دینا چاہیے ترجمان نے کہا کہ شام کا بحران امریکہ اور اسرائیل کی کئی برسوں کی کوششوں کا نتیجہ ہے اور اب انھیں بعض امریکہ نواز عرب ممالک کی بھی اس سلسلے میں حمایت حاصل ہوگئی ہے انھوں نے کہا کہ امریکہ نواز عرب ممالک نے کبھی بھی اسرائیل کے مظآلم اور جرائم کے خلاف آواز بلند نہیں کی اور نہ انھوں نے کبھی فلسطین کے مسئلہ کوحل کرنے میں اسرائيل یا امریکہ پر کوئی دباؤ قائم کیا ہے۔ترجمان نے بحرینی عوام پر آل خلیفہ آل خلیفہ کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بحرینی عوام پر آل خلیفہ کے مظآلم کا سلسلہ جاری ہےاور بحرین کے مسئلہ میں عرب لیگ اور دیگر عالمی تنظیمیں بالکل سکوت اختیار کئے ہوئے ہیں انھوں نے کہا کہ جمہوریت کا مطالبہ بحرینی عوام کا سب سے بڑا جرم ہے جس کی انھیں سزا دی جارہی ہے انھوں نے کہا کہ امریکہ سمیت مغربی ممالک جمہوریت کے حامی نہیں بلکہ وہ پوری تاریخ میں ڈکٹیٹروں کے حامی رہے ہیں اور آج بھی ڈکٹیٹروں کی حمایت کررہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ علاقہ سے امریکی ڈکٹیٹروں کے خاتمہ کے ساتھ امریکہ کا علاقہ سے بالکل خاتمہ ہوجائےگا۔
رامین مہمانپرست
شام کے معاملے کو حل کرنےمیں مغربی اور عربی ممالک اہم رکاوٹ ہیں
مہر نیوز-21 فروری 2012ء: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی اور عربی ممالک شام کے معاملے کو حل کرنے میں رکاوٹ پیدا کررہے ہیں اور شام کا بحران پورے خطے میں شعلہ ور ہوسکتا ہے علاقائی ممالک کو چاہیے کہ وہ شام میں حکومتی اصلاحات کی حمایت کریں اور اختلافات کو مزيد ہوا دینے اور امریکی و اسرائیلی پیروی کرنے سے اجتناب کریں ۔
News ID 1539908
آپ کا تبصرہ