مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کرگل سیکٹر میں ہندوستانی ہیلی کاپٹر کی جانب سے پاکستانی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میںپاکستانی فوج نے ہیلی کاپٹر کو زبردستی اتارلیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہندوستانی ہیلی کاپٹر کی پاکستانی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر ہیلی کاپٹر کو زبردستی اترنے پر مجبورکیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار4 ہندوستانی اہل کاروں کو تحویل میں لے لیاگیاہے ذرائع کے مطابق موسم کی خرابی کی وجہ سے ہندوستانی ہیلی کاپٹر نے پاکستانی علاقے کی خلاف ورزی کی۔
ہیلی کاپٹر
ہندوستانی ہیلی کاپٹر سرحدی خلاف ورزی کے بعد پاکستان میں اتار لیاگيا
مہر نیوز- 23 اکتوبر 2011ء:کرگل سیکٹر میں ہندوستانی ہیلی کاپٹر کی جانب سے پاکستانی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کے بعد پاکستانی فوج نے ہیلی کاپٹر کو اپنی سرحد کے اندر اتارلیا ہے۔
News ID 1441233
آپ کا تبصرہ