16 اکتوبر، 2011، 11:51 AM

امریکہ

امریکی نظام وحکام کےخلاف وال اسٹریٹ احتجاج عالمی احتجاج بن گيا ہے

امریکی نظام  وحکام کےخلاف وال اسٹریٹ احتجاج عالمی احتجاج بن گيا ہے

مہر نیوز- 16 اکتوبر 2011ء: امریکہ کےسرمایہ دارانہ نظام اور امریکی حکام کیخلاف امریکی شہر نیویارک سے وال اسٹریٹ پر قبضہ کرو تحریک کے نام سے شروع ہونے والا احتجاج اب ایشیا، افریقہ اور یورپی ممالک تک پھیل گیا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کےسرمایہ دارانہ نظام اور امریکی حکام کیخلاف امریکی شہر نیویارک سے وال اسٹریٹ پر قبضہ کرو تحریک کے نام سے شروع ہونے والا احتجاج اب ایشیا، افریقہ اور یورپی ممالک تک پھیل گیا ہے۔اٹلی میں پولیس سے جھڑپوں میں ستر سے زائد افراد زخمی ہوگئے،کئی گاڑیاں نذرآتش کردی گئیں،نیویارک اور لندن میں بھی جھڑپیں،درجنوں افراد گرفتار کرلیے گئے،وال اسٹریٹ پر قبضہ کروتحریک کے تحت امریکہ سے شروع ہونے والے مظاہرے دنیا کے مختلف ملکوں میں پھیل گئے ہیں۔ ان مظاہروں میں شریک افراد میں اکثریت نوجوانوں کی ہے،یہ لوگ سرمایہ دارانہ نظام ، امریکی حکام، غربت، عدم مساوات، نسلی امتیاز، جوہری توانائی سمیت دیگر سماجی خرابیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں،نیویارک کے ٹائم اسکوائر پراحتجاج کے دوران پولیس سے جھڑپ میں ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ چوبیس افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ،لندن میں بھی جب سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف لوگ سڑکوں پرنکل  آئے تو پولیس سے انکی جھڑپیں ہوئیں، اٹلی کے دارالحکومت روم میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم میں ستر سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔احتجاج کے دوران کئی گاڑیاں بھی جلائی گئی ہیں، سڈنی، میکسیکو ،چلی ،ارجنٹینا، ایتھنز،برلن،ٹوکیو اور ہانگ کانگ میں بھی ہزاروں افراد نے مظاہروں میں حصہ لیا۔کینیڈا کے مختلف شہروں میں بھی کارپوریٹس کے خلاف یکجہتی کا مظاہرہ کیا گیا،ملائیشیا کے لوگ بھی امریکی عوام کی حمایت اور سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف میدان میں آگئے ہیں،وال اسٹریٹ پر قبضہ کرو تحریک امریکہ کے سرمایہدارانہ اور جابرانہ نظام کے خلاف شروع ہوئی اور اب پوری دنیا امریکہ کے جابرانہ اور سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف میدان میں آگئی ہے امریکہ کے حامی ممالک میں امریکی حکام کے خلاف نعرے لگائے جارہے ہیں مظاہرین امریکی حکام اور امریکی نظام سے نفرت اور بیزاری کا اءظار کررہے ہیں امریکی مظاہرین کا کہنا ہے کہ ایک فیصد امریکی ، 99 فیصد امریکیوں کے حقوق پر قبضہ کئے ہوئے ہیں اور امریکی حکام ایک فیصد امریکیوں کے حقوق کی حفاظت کررہے ہیں اور 99 فیصد امریکیوں کے حقوق کو پامال کررہے ہیں۔

News ID 1434305

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha