مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے نواحی علاقہ چٹھہ بختاور میں ایک مکان اور گاڑی سے راکٹ لانچر، خود کش حملے کی جیکٹس سمیت بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیاہے ہے۔پولیس نے اس واقعہ میں ملوث 4افراد کو حراست میں بھی لے لیاہے ۔ اسلام آباد کے تھانہ شہزاد ٹاوٴن کے علاقہ چٹھی بختاور کی آبادی میں آج پولیس نے کارروائی کی اور ایک مکان اور اس میں کھڑی گاڑی سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا،ذرائع کے مطابق یہ کارروائی گزشتہ شب ایک مشکوک شخص کی گرفتاری کے بعد کی گئی، ذرائع کاکہنا ہے کہ پولیس نے آپریشن کے دوران چار افراد کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ علاقہ کی مکمل ناکہ بندی کرکے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہل کار اور سکیورٹی حکام بھی وہاں پہنچ گئے، وفاقی پولیس کے ترجمان نے ابتدائی طور پر بتایا ہے کہ مکان سے دو خود کش جیکٹس، 12 میزائل، 107 گولے، 12 ہینڈ گرینیڈ ، ایک سب مشین گن ملی ہیں، یہاں سے دماغ فعل کردینے والے 190 انجکشن بھی ملے ہیں تفتیش اور تحقیقات کا عمل جاری ہے۔
مہر نیوز- 8 اکتوبر2011ء: پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے نواحی علاقہ چٹھہ بختاور میں ایک مکان اور گاڑی سے راکٹ لانچر، خود کش حملے کی جیکٹس سمیت بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیاہے ہے۔
News ID 1427317
آپ کا تبصرہ