مہر خبررساں ایجنسی نے جرمن خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے ایک بریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے مصر کے موجودہ حالات سے قبل بھی مصر کے ساتھ تعلقات کو دوبارہ آغاز کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا تھا اور ہم مصر کے جواب کے منتظر ہیں۔انھوں نے کہا کہ 25 جنوری کے انقلاب کے بعد مصر اور علاقہ کی تقدیر کا فیصلہ مصری قوم کے ہاتھ میں ہے۔
بروجردی پہلے اعلی ایرانی اہلکار ہیں جنھوں نے جنوری کے انقلاب کے بعد مصر کا دورہ کیا ہے انھوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ مصر میں ہونے والے انتخابات کامیاب، سالم اور مصر کی پیشرفت اور ترقی کا مظہر ہوں گے انھوں نے کہا کہ ایران مصر کے ساتھ دوطرفہ تعلقات قائم کرنے کا خواہاں ہے لیکن ایرن کو اس سلسلے میں کوئی جلدی نہیں ہے۔ بروجردی نے کہا کہ ہم مصر کی ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں اور ہمارا اس بات پر یقین ہے کہ امریکہ ماضی کی طرح اب مصر میں امر و نہی نہیں کرسکتا۔ انھوں نے کہا کہ ایران گذشتہ تیس سال کے تجربات مصر کو منتقل کرنے کے لئے آمادہ ہے۔
آپ کا تبصرہ