مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی کی شمالی ریاست اترپردیش اور بہار کے مختلف علاقوں میں آنے والی آندھی اور طوفان سے کم سے کم 39 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ہندوستان کے سرکاری ریڈیو کے مطابق چھپن افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
ریاست اتر پردیش کی پولیس نے اس بات کی تصدیق کی کہ اس کے پاس چھبیس افراد کی ہلاکت کی خبر پہنچ چکی ہے جبکہ بہار میں بھی حکام نے تیرہ سے انیس کے درمیان لوگوں کے مرنے کی تصدیق کی ہے۔ اترپردیش میں ضلع سدھارتھ نگر میں ایک ٹریکٹر پر سوار بارات پر پیڑ کے گرنے سے آٹھ لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔ہندوستانیمحکمۂ موسمیات کے مطابق 23 مئی تک آندھی اور طوفان آتے رہنے کا امکان ہے۔
آپ کا تبصرہ